Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 05:32pm

عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، عدالت میں سماعت 9 اکتوبر پیر کو ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات کے ساتھ مقرر کی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژنل بینچ 9 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی دائری برانچ نے درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

رجسٹرار آفس کا پہلا اعتراض ہے کہ ایک درخواست میں دو قسم کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہے۔

دوسرا اعتراض یہ ہے کہ پہلے جس درخواست پر فیصلہ ہو چکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا تیسرا اعتراض یہ ہے کہ سزا معطلی کی پہلی درخواست میں ریلیف مانگا نہیں اب کیسے مانگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

جناح ہاؤس کیس: عدالت نے پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنےکی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی تھی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے میں اسٹیٹ کو فریق بنانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں صرف سزا معطل کی تھی۔

Read Comments