لیموں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ آپ کے کچن میں آپ کے لیے آسان ٹوٹکے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ باورچی خانے میں انڈے ابالنا سب سے آسان کاموں میں سے ایک ہے۔ لیکن ابالنے کے عمل کے دوران انڈے کے خول یا چھلکےکے ٹوٹنے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔
یہ اکثرخواتین میں اکتاہٹ اور غصہ کا سبب بنتا ہے۔
انڈے کے خول کو ٹوٹنے سے بچانے میں لیموں ایک اچھا حل ہے۔ کیونکہ جب ابلے ہوئے انڈے کو چھیلا جائے تو بعض اوقات یہ بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔
اکثر خواتین اس مسئلے سے دوچار ہوتی ہیں کہ جب وہ انڈے سے اسکا چھلکا الگ کررہی ہوتی ہیں تو اکثرانڈے کا آدھا حصہ بھی ساتھ چپک کر اترتا ہے اورضائع ہوجاتا ہے۔
انڈے کو ابالنے کا ایک اور مسئلہ یہ ہوسکتا ہے کہ انڈے کا رنگ خراب ہو جاتا ہے۔
اس کے لیے آپ کو صرف تھوڑا سا لیموں کا جوس ابلتے ہوئے انڈوں میں ڈالنا ہوگا۔ لیمن جوس کی تیزابیت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ انڈے کا خول ٹوٹنے سے محفوظ رہے۔
##مزید پڑھیں:
انڈہ ویجیٹیرین ہے یا نان ویجیٹیرین؟
خبردار!!! انڈہ پکانے سے پہلے ہرگز نہ دھوئی
ٹک ٹاک ٹرینڈ کے چکر میں بچوں کے سر پر انڈہ پھوڑنے والے خبردار
لیمن جوس انڈے کی خوبصورت سفید رنگت برقرار رکھنے کا بھی سبب بنتا ہے۔