Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 03:20pm

کراچی، طیاروں کی کمی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار

کراچی میں طیاروں کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا، اندورن و بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر سے روانہ ہونا معمول بن گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اورملتان سے بیرون ملک جانے اورآنے والی پروازیں کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہیں۔

لاہورسے مدینہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، پرواز دوپہر3 بجے لاہورسے مدینہ روانہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوگئی، مدینہ سے لاہورآنے والی پرواز پی کے 714 ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

دبئی سے آنے والی پی کے 204، 1گھنٹہ، شارجہ سے لاہور آنے والی پی کے 186 ڈھائی گھنٹے تاخیرکا شکار ہوگئی، جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز بھی تاخیرکا شکار ہوگئی۔

لاہورتا کراچی، پرواز پی کے307 بھی 2 گھنٹے تاخیرکا شکار، کراچی سے جدہ جانیوالی پی کے731 بھی 8 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی، پرواز نے صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا، طیارہ نہ ہونے سے پروازکی شام4بجے روانگی متوقع ہے۔

مدینہ سے ملتان آنیوالی پروازبھی کئی گھنٹے تاخیرکا شکار ہوگئی، دبئی سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 214 چار گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی۔

کراچی سے دبئی جانیوالی پروازکا شیڈول تبدیل کردیا گیا، پی کے 213 شام 4 بجے کے بجائے ساڑھے 5 بجے روانگی متوقع ہے۔

Read Comments