مذہبی عقیدت کے لیے منفرد پہچان رکھنے والے محمد رضوان کی آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی شہرحیدرآباد دکن میں کھیلے گئے پاکستان اور نیدرلینڈ کے میچ میں رضوان نے پانی کے وقفے کے دوران گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کی۔
گزشتہ کئی بار کی طرح اس بات بھی ادائیگی نماز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین انہیں سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔
ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی گریشن شرٹس نے نیدرلینڈزکو 81 رنزسے شکست دیکر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
محمد رضوان کومختلف ممالک کے دوروں کے دوران اپنی تقاریر کے ذریعے اسلام کا پیغام پھیلانے کی کوششوں کیلئے پہچانا جاتا ہے۔
اس سے قبل جون میں ہارورڈ بزنس اسکول میں بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لینے کے لیے جانے والے رضوان کی سڑک پر ادائیگی نماز کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔