Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2023 09:36pm

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ ہزار گنجی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبے کے لیے داخل ہوئے تھے اور تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے مارے جانے والے دہشت گردوں سے ایک پستول، ایک موٹرسائیکل اور 3 دستی بم برآمد کیے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں

31 انتہائی مطلوب مجرمان و اشتہاریوں کی فہرستشائع

کراچی: سی ٹی ڈی نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاریکردی

واقعے کا سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد دیگر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

Read Comments