وفاق کے بعد کشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، مقامی رہنما پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
بڑی تعداد میں پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں کے رہنما اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
تقریب میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین، سابق صدر سردار یعقوب، سردار عنایت اللہ عارف سمیت قیادت شریک ہوئی۔
سردارجمیل اختر، ڈاکٹر ریاست، سردار زبیر، سردار حفیظ سمیت دیگر رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
چوہدری یاسین اور سردار یعقوب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان چیئرمین پی ٹی آئی نے پہنچایا، جس کا انہیں خمیازہ بھتگنا پڑرہا ہے، بجلی بلوں پر ٹیکسز حکومت پاکستان ختم کرے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والی منزہ حسن آئی پی پی میںشامل
پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس کا پارٹی سے علیحدگی کااعلان
پی پی رہنما سردار عنایت اللہ عارف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ان رہنماؤں کی شمولیت سے مزید مضبوط ہوگی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی اوران کے مسائل ایسے ہی حل کرتی رہے گی۔
تقریب میں بڑی تعداد میں کشمیری رہنما اور ورکر بھی شریک تھے۔