کوہاٹ کے سات افغان کیمپوں میں ایک لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں جس میں سے پندرہ سو سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین آباد ہیں۔
غیر قانونی افغان باشندے کوہاٹ کے سات مختلف کیمپوں میں مقیم ہیں۔ افغان رہنماء ملک مجاہد شینواری کا کہنا ہے کہ ’جو افغان باشندے یہاں غیر قانونی آباد ہیں ان کی تعداد پندرہ سو ہے‘۔
افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ایک ماہ کے بجائے سال یا چھ مہینے کا وقت دے تاکہ ہم تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرکے واپس اپنے وطن جائیں۔
یہ بھی پڑھیں :
پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے کاروباروں کی جیو فینسنگ کا فیصلہ، بیدخلی کیلئے کمیٹیاں قائم
غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آرمی چیف
افغان سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بند کریں، ملا محمد یعقوب
کوہاٹ میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ ہمارا پاکستان کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لہذا ہمارے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ ہم سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔