سوئی سدرن گیس کا انوکھا کارنامہ، کراچی کے علاقے رنچوڑ لائن کے ایک رہائشی کے گھر پانچ لاکھ روپے کے قریب ماہانہ بل بھیج دیا گیا، جسے دیکھ کر شہری سخت پریشان ہوگیا۔
مارواڑی لائن کا رہائشی گیس کا بل دیکھ کر چکرا گیا کیونکہ کمپنی نے اس کے گھر 4 لاکھ 83 ہزار450 روپے کا بل بھیج دیا۔
متاثرہ گھر کی خاتون خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس 10گھنٹے بھی نہیں آتی، مگر بل لاکھوں روپے بھیج دیا گیا، غریب مہنگائی کی چکی میں پس کے رہ گیا ہے۔
گھر کے سربراہ ارحم ڈنو کا کہنا ہے مکان کرائے کا ہے، آمدنی اتنی نہیں، اوپر سے یہ بھاری بھرکم بل آنا سوئی سدرن گیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے گیس کی قلت نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
ملک میں ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
گیس کی لوڈشدنگ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ہوٹل کا کھانا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہے، ایسی صورتحال میں کہاں جائیں۔