راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کے خلاف میٹرز آف وال ایکٹ 1995 کے تحت تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم نے مریڑ چوک کے قریب پی ٹی آئی چیرمین کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کی تھی۔
جس کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر دو تین دن میں آرڈر جاری کردیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست اعتراضات کے ساتھسماعت کیلئے مقرر
ملزم جاوید اختر عباسی نے وال چاکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔