اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کی سہولت کے لئے نئی آئی سی ٹی ون فائیو ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔
وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کا اہم اقدام سامنے آیا ہے اور عوام کی سہولت کیلئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی ٹی ون فائیو ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے، عوام ایپ کے ذریعے شکایت کے حوالے سے اطلاع دے سکتے ہیں۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ آئی سی ٹی ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس پہنچے گی، یہ ایپ عوام کو پولیسنگ کرنے کے لئے پولیس کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگی، شہریوں کی مدد سے پولیس جرائم کا قلع قمع کرسکتی ہے۔