Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2023 03:19pm

وزیراعظم کی شہزادہ احسان اشرف کو نگران وزیر بنانے کی سفارش

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہزادہ احسان اشرف کو نگران وزیر بنانے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی۔

وزیراعظم نے شہزادہ احسان اشرف کو نگران وزیر بنانے کی سفارش کردی ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے احسان اشرف کو نگراں وزیر بنانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 17 اگست کو 19 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اور احسان اشرف کے نگراں وزیر بننے کے بعد نگراں وفاقی وزرا کی تعداد 20 ہوجائے گی۔ جب کہ کابینہ میں 6 معاونین بھی شامل ہیں۔

نگراں کابینہ میں شامل وزرا اور ان کے مناصب

نگراں کابینہ میں جلیل جیلانی کو وزارت خارجہ، سرفراز بگٹی وزارِت داخلہ دی گئی ہے، شمشاد اختر نگراں وزیر خزانہ، احمد عرفان اسلم وزیر قانون، ، شاہد اشرف تارڑ نگراں وزیر مواصلات ہیں۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز وزیر صنعت وتجارت، محمد علی وزیر توانائی اور انیق احمد وزیر برائے مذہبی امور ہیں، جب کہ سید انور علی حیدر کے پاس وزارت دفاع، اور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دی گئی ہے۔

جمال شاہ کو ثقافت کا قلمدان دیا گیا ہے، شاہد اشرف تارڑ پوسٹل سروسز اور ریلویز کے نگران وزیر ہیں، ڈاکٹر ندیم جان وزیر صحت، مدد علی سندھی وزیر تعلیم، خلیل جارج اقلیتی امور، محمد سمیع سعید بھی نگران وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔

ائیر مارشل (ر) فرحت حسین خان ہوابازی، احد خان چیمہ اسٹبلشمنٹ اور وقار مسعود خان فنانس کے مشیر ہیں۔

اسی طرح مشال حسین ملک، جواد سہراب ملک، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ، وصی شاہ، ڈاکٹر جہانزیب خان اور سیدہ عارفہ زہرہ نگراں کابینہ میں بطور معاون خصوصی شامل کیے گئے ہیں۔

Read Comments