Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2023 11:00am

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10روز میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوچکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر31 سینٹ پر آچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، اور گزشتہ 10روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی تھیں، اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔ جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سنٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے تھے۔

معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔

Read Comments