ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کی کمی کردی، ترجمان کے مطابق دودھ کی نئی قیمت 200 روپے فی لیٹر ہوگی۔
کمشنر کراچی کے اعلان کے بعد ڈیری فارمرز نے بھی بڑا اعلان کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی دودھ کی قیمتوں کی تائید کردی۔
ترجمان ڈیری فارمرز کے مطابق دودھ کی فی لیٹرقیمت میں20روپے کمی کردی گئی، دودھ کی نئی قیمت 200 روپے فی لیٹر ہوگی۔
دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشنجاری
ترجمان ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ کل سے دودھ کا بھاؤ 6 ہزار 750 روپے ایکس فارم گیٹ ہوگا، تمام فارمرز خالص اور صاف ستھرا دودھ دینے کے پابند ہوں گے، اس سے قبل ایکس فارم گیٹ ریٹ 7 ہزار 330 روپے تھا۔
دو روز قبل 3 اکتوبر کو کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافہ کرکے 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔