Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 07:52pm

ورلڈ کپ نے گوگل کو بھی اپنے سحر میں جکڑلیا

آج سے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا بھارت میں آغاز ہوگیا ہے، اسی مناسبت سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر بھی کرکٹ ورلڈ کپ کا بخار چڑھ گیا ہے۔

ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے لیے شائقین کرکٹ 4 سال کا طویل انتظار کرتے ہیں جو آج ختم ہوگیا۔

ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو بری طرح اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل بھی نہیں بچا ہے اور اس نے ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر اپنے ڈوڈل کو کرکٹ کے رنگ میں ڈھال لیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا خاصڈوڈل

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی، کھلاڑی ہی تماشائی بنگئے

ورلڈ کپ: ’بھارتی اسٹیڈیم کی ان کرسیوں پر کیا جے شاہ بیٹھیںگے؟‘

اس نئے ڈوڈل میں 2 بطخیں ہاتھ میں بیٹ تھامے کریز کے درمیان رنز بناتی دکھائی گئی ہیں، جو شائقین کرکٹ کے جوش وجذبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

نئے ڈوڈل میں دو بطخیں ہاتھ میں بیٹ تھامے کریز کے درمیان رنز بناتی دکھائی گئی ہیں۔

Read Comments