Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 06:53pm

کوہاٹ میں کار اور مسافر بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں ٹنل کے قریب کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ انڈس ہائی وے ٹنل چیک پوسٹ کے قریب کار اور مسافر بس کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک اور زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزید پڑھیں

نوشہرہ میں مسافر کوچ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 14زخمی

لیہ: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاںبحق

لورالائی : کوچ اور پک اپ میں تصادم، 6 افراد جاںبحق

ریسکیو حکام کے مطابق کار بنوں سے پشاور اور مسافر بس پشاور سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔

Read Comments