الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہوگئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اب استحکام پاکستان پارٹی انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی
3 ماہ بعد بھی جہانگیر ترین اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروانے میںناکام
استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماؤں سےرابطے
علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دی ہیں۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونا باعث خوشی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی محنتیں رنگ لائیں، اب آئی پی پی اپنی قانونی حیثیت کے ساتھ عوام میں جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پی کا شاہین کا اب سیاسی افق پر پرواز کے لیے تیار ہے، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے سے عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی آ جائے گی، بیلٹ پیپر پر آئی پی پی کا نام اور شاہین کا انتخابی نشان چھپنے جارہا ہے۔