اکثر خواتین کچن میں کام کے دوران چولہے پر رکھی ہوئی کھانے کی بننے والی چیزوں پر دھیان نہیں رکھ پاتیں اور دوسرے گھریلوں کاموں میں مصروف ہوجاتی ہیں اور کھانا تیز آنچ یا دیر تک پکتے رہنے کی وجہ سے جل جاتا ہے۔
چاول ایشیائی کھانوں میں ایک اہم کھانے کی ڈش ہے اور بہت سے لوگوں کو دن میں کم از کم ایک دفعہ چاول کھانے کی عادت ہوتی ہے۔
کبھی کبھی بریانی ، پلاؤ یا سادے چاول بنانے کے دوران وہ برتن کےپیندے سے لگ جاتے ہیں اور پوری ڈش میں جلنے کی بو آ جاتی ہے۔
اگرچہ چاول پکانا کافی آسان ہے ، لیکن چاول میں کبھی کبھار جلنے والی بو اس وقت آسکتی ہے جب چاول کو بہت زیادہ درجہ حرارت پر یا بہت دیر کے لیے پکنے کیلئے چھوڑ دیا جائےاورجس کے نتیجے میں برتن کے نچلے حصے میں چاول کی ہلکی سی ایک تہہ لگ جاتی ہے یا جل جاتی ہے۔
اگرچہ بہت سے لوگ ایسی صورتحال میں چاول پھینک دیتے ہیں یا دوبارہ بناتے ہیں ،لیکن ایک آسان ٹوٹکا پے کی مدد سے آپ اپنی چاول کی ڈش اور اپنا وقت دونوں بچا سکتے ہیں۔
چاول سے جلی ہوئی بدبو کو دور کرنے کے لئے، آپ کو صرف پیاز کی ضرورت پڑے گی۔
سب سے پہلے پیاز کو چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
پیاز کو کاٹنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں لیکن اسکاچھلکانا اتاریں۔
##مزید پڑھیں:
’چاولوں کا پانی‘ ، بالوں اور جلد کی آزمودہ حفاظت کا ضامن
کچے چاولوں کے حیرت انگیز فوائد
بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے کیسے بچائیں
اب پیاز کے ان چار ٹکڑوں کو اپنے چاول بننے والے برتن کے چار مختلف حصوں میں چاول کے ساتھ ملا کر رکھیں۔
ڈھکن بند کریں اور اسے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
10 منٹ کے بعد، پیاز کو ڈش سے نکال کر الگ کر لیں یہ پیاز کے ٹکڑےچاول سے تمام جلی ہوئی بو کو جذب کرلیں گے۔
اب چاولوں کے صرف نچلے جلے ہوئے حصے کو الگ کرلیں اور باقی چاول کھانے میں استعمال کریں۔