Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 12:27pm

راولپنڈی : ریلوے پولیس نے لاکھوں روپے سے بھرا بیگ ڈھونڈ کو خاتون کو واپس کردیا

Welcome

ریلوے پولیس نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر گم ہونے والا مسافر خاتون کا پرس ڈھونڈ کر واپس کردیا، جس میں ایک لاکھ 44 ہزار، 4 سونے کی انگوٹھیاں اور دیگرسامان تھا۔

ریلویز پولیس راولپنڈی نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر گم ہونے والا پرس ڈھونڈ کر مسافر خاتون کو واپس کردیا۔

ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ گمشدہ پرس میں ایک لاکھ 44 ہزار،4 سونے کی انگوٹھیاں اور دیگر سامان موجود تھا، اور ساتھ ہی ڈاکٹری نسخہ میں درج نمبر بھی تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اے ایس آئی ادریس نے پرس میں موجود ڈاکٹری نسخے پر درج نمبر کے ذریعے خاتون کو ٹریس کیا، اور قیمتی پرس تصدیق کے بعد خاتون کے بیٹے کے حوالے کردیا، جس پر خاتون نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments