Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 12:07pm

القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے فیصلے کیلئے حکومت کو دو ہفتے کی مہلت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیریٹی قانون کے تحت ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے فیصلے کے لیے دو ہفتے کا وقت دے دیا۔

القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ اسلام آباد میں چیریٹی قانون کے تحت رجسٹریشن کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا جو کام ہے وہ کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟ اگر آپ نے رجسٹریشن نہیں کرنی تو بتا دیں اور اس کا نام بھی لکھ دیں جو منع کر رہا ہے۔

عدالت نے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے فیصلے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Read Comments