آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی، جب کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز بھی منسوخ کردیئے۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا، اور بلدیاتی کونسلرز کی درخواستوں پر تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار دے دی ہے۔
آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کونسلز کو نوٹسزجاری کیے تھے، جس کے خلاف کونسلر نے آزادکشمیر ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سیاسی جماعتیں کونسلرز کو نوٹسز جاری نہیں کر سکتیں۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کر دیے، جب کہ پی پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن آئین کے بغیر رجسٹریشن نہیں دے سکتا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی، جب کہ عبوری رجسٹریشن کا آئین میں تصور موجود نہیں۔