نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے جناح اسپتال میں کی جانے والی روبوٹک سرجری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے ذریعے پتے ( gallbladder ) کی سرجری محض پیسے کا ضیاع ہے.
انہوں نے بتایا کہ ایک سرجری پر تقریبا پندرہ سو سے دو ہزار ڈالر خرچ آتا ہے جو تقریبا ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے بنتا ہے جبکہ نارمل طریقے سے اس ہی سرجری پر انتہائی کم خرچ آتا ہے۔
ڈاکٹر سعد خالد کے مطابق یہ روبوٹک سرجری کا انتہائی غلط اور مہنگا استعمال ہے۔ پیسے کے فضول خرچ کو روکنے کے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
نگراں وزیر کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے پیش نظر صورتحال کے باعث روبوٹس کی مزید خریداری کو روک دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایک روبوٹ پر آنے والی لاگت سے کئی چھوٹے بڑے اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ عوام کو مفت و سستی بنیادی صحت کی سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔