Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 12:03am

اے آر رحمان نے ڈاکٹروں کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا کو10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان کو 2018 میں ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا کے ایک ایونٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن یہ ایونٹ آخری لمحات میں منسوخ ہوگیا تھا اور اے آر رحمان نے ایڈوانس رقم واپس نہیں کی تھی۔

ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا نے 27 ستمبر کو چنئی (مدراس) پولیس کمشنر آفس میں اس حوالے سے ان کے خلاف شکایت جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے پانچ برس قبل سوسائٹی آف سرجنز کے تحت ایک سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا، جہاں اے آر رحمان نے میوزیکل پروگرام کا انتظام کیا، انہیں اس مقصد کے لیے ساڑھے 29 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے، لیکن تامل ناڈو حکومت نے کنسرٹ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

بعدازاں جب سرجنز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس رقم واپس کرنے کے لیے کہا تو اے آر رحمان کی ٹیم نے ایسوسی ایش کو ایک چیک دیا جو بعدازاں باؤنس ہوگیا جس پر ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔

Read Comments