کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد خان ، کارکنان اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں، مقدمے میں طارق، عامر، عبداللہ، رضون، جاوید اور فہد سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں۔
حساس ادارے کی عمارت پر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعاتشامل
عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی، 9مئی جنرل منیرکو ہٹانے کیلئے تھا، عثمان ڈار
پی ٹی آئی کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالتسے گرفتار
پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کارکنان کو اشتعال دلوایا، تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی، مقدمہ میں عالمگیر خان سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔