Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 10:30pm

انکوائری کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کرانے کی سفارش

انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کرانے اور مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

ایم ڈی کیٹ کے سوشل میڈیا پر لیک ہونے ولے پرچے کی انکوائر ی رپورٹ مکمل ہوگئی۔

ایم ڈی کیٹ انکوائری رپورٹ نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو موصول ہوگئی۔

انکوائری ٹیم کی مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی یے۔

مزید پڑھیں

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف پشاور میں طلبا اور والدین کااحتجاج

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیخلاف درخواست پر فیصلہمحفوظ

خیبرپختونخواہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لیے جانے کافیصلہ

انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کروانے کی بھی سفارش کردی جبکہ انکوائری ٹیم کی سفارشات پر مبنی سمری سندھ کابینہ کو روانہ کردی گئی۔

ایم ڈی کیٹ امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے موجودہ نتائج کو منسوخ کرکے دوبارہ امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ایم کیو ایم متاثرہ طلبہ و طالبات کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Read Comments