اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کو 14 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ احتساب عدالت ایک اور 3 نے 2 سابق وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کردیے۔
احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو بھی رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کرلیا گیا۔
احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف مقدمہ سماعت کیلیےمقرر
شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ دےدیا
نواز شریف سے شاہد خاقان کی ملاقات، ’واپسی کی مشاورت میں شامل نہیںتھا‘
پیپلزپارٹی کے رہنما کو 2015 اور 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر جبکہ 2016 اور 2017 میں دائر ریفرنسز میں 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
احتساب عدالت 3 نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس جاری کیا۔