پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایڈووکیٹ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کو ایک اور منصب سونپ دیا۔
شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان نامزد کردیے گئے۔
عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر گوہر اور ایڈووکیٹ شعیب شاہین کا بطور آفیشل ترجمان نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔