وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے“ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئے اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 390 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف 382 مقدمات درج کر کے 557 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 51 انکوائریز مکمل کرلی گئی ہیں۔