کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافہ کرکے 200 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد دودھ کی قیمت 200 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔
کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں یکدم 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔ فی لٹر دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے کردی گئی۔
دودھ فروشوں کا کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کااعلان
واضح رہے کہ کراچی میں فی لٹر دودھ ریٹلرز 230 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔