Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2023 09:17pm

1999 سے 2019 تک کھیلے گئے ورلڈکپ میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا

1999 سے 2019 تک کھیلے گئے 6 ورلڈ کپ کی مختصر تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1999 ورلڈ کپ

1999 ورلڈ کپ کی سب سے خاص بات ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی۔

میگا ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے اسٹیو واہ کی کپتانی میں پاکستان کو ہرا کر یکطرفہ طور ورلڈ کپ کا تاج دوسری بار اپنے سر سجایا۔

2003 ورلڈ کپ

2003 میں ورلڈ چیمپئن کی جنگ جنوبی افریقا میں شروع ہوئی، جہاں وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گیا۔

اس ورلڈ کپ میں کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو ہرا کر تیسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

2007 ورلڈ کپ

2007 کا عالمی کرکٹ کا میلہ ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا جہاں پاکستان ٹیم کو انضمام الحق کی کپتانی میں آئر لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی، اس ایونٹ میں بھی پاکستان پہلے مرحلے میں باہر ہو گیا۔

جس کے بعد ہیڈ کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کی موت آج بھی معمہ ہے۔

فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنے کی ہیٹرک مکمل کی اور 4 بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

2011 ورلڈ کپ

2011 ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو ملی، شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان سیمی فائنل کی ریس میں بھارت سے ہار گیا۔

فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجایا اور اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

2015 ورلڈ کپ

2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کی میزبانی کی، مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نامبتادیے

ورلڈ کپ: ویرات کوہلی اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی چلےگئے

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان کردیا، 2 پاکستانی بھیشامل

فائنل مقابلہ میزبان ممالک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوا جس میں کینگروز نے کویز کو بآسانی دبوچ لیا اور 5 بار ورلڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

2019 ورلڈ کپ

2019 میں ایک بار پھر گوروں کے دیس انگلینڈ کو میزبانی کا شرف حاصل ہوا، سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہ کر سکا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے اس ایونٹ میں فائنلسٹ ٹیمیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں کو پول میچ میں شکست دی تھی۔

اس بار فائنل میں میزبان اور نیوزی لینڈ ٹکرائے اور بین اسٹروک کی شاندار پرفارمنس کی بدولت انگلینڈ نے پہلی بار ٹائٹل جیت کر دنیائے کرکٹ پر حکمرانی قائم کی۔

2023 ورلڈ کپ

اب 2023 کا ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے جس میں 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹائٹل کونسی ٹیم جیتے گی اس کا فیصلہ 17 نومبر کو ہوگا۔

Read Comments