پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد کی وطن واپسی کی مشاورت میں شامل نہیں تھا۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہے لیکن میں استقبال کا قائل نہیں ہوں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی کے کسی لیڈر پر میرے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد سے ملاقات میں ملکی امور پر گفتگو ہوئی، انصاف کا تقاضا ہے نواز شریف سے زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
نواز شریف حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گے، رانا ثناء اللہ
عام انتخابات: عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری
پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی گفتگو کے دوران چند افراد مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ جس پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مظاہرے کرنے والے افراد کو اللہ ہدایت دے۔