Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2023 07:52pm

پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں بری کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جبکہ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ گرفتاری کے پہلے روز ہی کیس کا فیصلہ کرنے سے سوالات اٹھتے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کیس کا ٹراٸل نہیں تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ کو ان کے سامنے موجود سوالات کے متعلق ہی فیصلہ کرنا چاہیئے تھا جبکہ شواہد اکٹھے کرنا تفتیشی ایجنسی کا استحقاق ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جلد فیصلے سے حاصل شدہ شواہد کے ضاٸع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں

پرویز الٰہی کوکسیز میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہمحفوظ

عدالتی حکم کے باوجود پرویزالہیٰ کو گرفتار کرنے والے افسران نے غیرمشروط معافی مانگ لی

پرویز الہی کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میںسماعت کیلیے مقرر

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے چوہدری پرویز الہٰی کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے مقدمہ نمبر 7/23 میں چوہدری پرویز الہٰی کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Read Comments