فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی 5 اشیاء پر 10 فیصد پروسسنگ فیس عائد کردی، جس پر اطلاق فوری ہوگا۔
نگراں حکومت کا اسمگلنگ کے خلاف بڑا اقدام سامنے آیا ہے، ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد ہونے والی 5 اشیاء پر 10 فیصد پروسسنگ فیس عائد کردی۔
جس کے بعد پاکستان کسٹمز نے ایس آر نمبر 1380 جاری کردیا، جس پر اطلاق فوری ہوگا۔
ایس آر او کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت چاکلیٹ اور ٹافیوں کی 10 ٹیرف لائنز کی درآمد پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے۔
جوتوں کی 21 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس، چیپٹر 84 اور 85 کی تمام مشینری ماسوائے مکمل ہوم اپلائنسز پر پروسسنگ فیس، کمبل اور ہوم ٹیکسٹائل کی 10 ٹیرف لائنز پر بھی پروسسنگ فیس جبکہ ملبوسات کی 33 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے۔
ایس آر او کا کہنا ہے کہ 2 اکتوبر سے پہلے داخل شدہ جی ڈیز کو پروسسنگ فیس سے استثنیٰ ہوگا۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پھر پاکستان کیلئے دردسر بن گئی، پابندی لگانے کیتیاری
ایف بی آر نے سمتبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹاکرلیا
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اس حکومتی اقدامات کا مقصد اسمگلنگ روکنا اور مقامی صنعت کی بحالی ہے۔