وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے پنجاب سے اشتہاری سمیت دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں نثار احمد اور نعیم اختر شامل ہیں۔
ملزم نعیم اختر نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزم نے شکایت کنندہ سے 32 لاکھ 55 ہزار روپے اور 6000 یو اے ای درہم ہتھیائے، ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری نثار احمد کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
جہلم: جنسی زیادتی میں ملوث گینگ گرفتار، 18 سالہ لڑکی اور دو بچے بازیاب
لاہور: جوان بیٹی اور اہلیہ کا قاتل پکڑا گیا
پشاور سے 2 خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار
ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 2011 میں مقدمہ درج کیا تھا۔