Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 08:33pm

عام انتخابات: عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری

Welcome

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں شفافیت بارے غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو فوری تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی اور عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دے دی۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سیئنر افسران شریک ہوگئے۔

جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کو فوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقومی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کے لیے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے، غیر ملکی مبصرین کی جن تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے مشاہدہ کرنا ہے ان کے کیس کو فوری طور پر پراسس کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16 اکتوبر کو اجلاس بنانے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاولبھٹو

’فافن نے بنیادی انتظامی یونٹ کو نظر انداز کیا‘ الیکشن کمیشن کی حلقہبندیوں پر وضاحت جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاریکردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ اور دیگراداروں کے افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں عالمی مبصرین کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا

دوسری جانب غیرملکی مبصرین کو عام انتخابات میں مدعو کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 238 کے تحت بین الاقومی مبصرین کو مدعو کرنا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقومی مبصرین کی شرکت پر یقین رکھتا ہے لہذا دفتر خارجہ غیرملکی مبصرین کی تنظیموں کی لسٹ الیکشن کمیشن کو مہیا کرے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی مبصرین کی شرکت سے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ چند دنوں میں اجلاس بھی طلب کیا ہے جس سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

Read Comments