سائفر کیس میں گرفتار شاہ محمود قریشی کے وکیل نے خصوصی عدالت سے استدعا کی ہے کہ شاہ محمود قریشی جیل میں ہیں روز مرہ امور چلانے کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے، اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت دی جائے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کیلئے بائیومیٹرک کی اجازت کی درخواست دائر کی۔
شاہ محمود قریشی کی درخواست پر جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل علی بخاری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شاہ محمود قریشی ایک ہی اکاؤنٹ ہولڈ کرتے ہیں، اور وہ جیل میں ہیں، جب کہ کا ایک بیٹا ہے وہ واحد خود کفیل ہے۔
وکیل علی بخاری نے استدعا کی کہ ہم نے ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہے، روز مرہ امور چلانے کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے، بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف نے جیل جانا ہے، فیملی میں بیٹی بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ رکھنا چاہتے ہیں، صرف عدالت کی اجازت درکار ہے۔
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔