اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں ربی کی فصل کے لئے یوریا فرٹیلائزر کی سپلائی کی صورتحال سمیت منصوبہ بندی، ترقیاتی اور خصوصی اقدمات کے اعشاریوں کا جائزہ لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ طویرقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کر کے نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے پر غور اور کھاد کی پیداوار کےلئے ماڑی گیس کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ٹیلی کام انفراسٹکچر، شیئرنگ فریم ورک کے ڈرافٹ اور نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔