ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت گرنے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں آج کوئی کمی نہیں ہوئی، ڈالر کی فروخت 286 روپے میں برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے گر کر 286 روپے 76 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے جب کہ پاکستانی روپیہ ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 129 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 756 پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 46 ہزار 627 پر بند ہوا تھا۔