موجودہ دور میں بچوں کو موبائل فونز اور انٹرنیٹ سے دور رکھنا والدین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں، کیونکہ ان چیزوں کا زیادہ استعمال ان کی صحت کیلئے ہر طریقے سے مضر ہے۔
والدین اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اکثر و بیشتر باہر جانا بہتر سمجھتے ہیں، لیکن ان کا یہ عمل نہ صرف پیسوں کے زیاں کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ بچوں کی صلاحیتوں کیلئے بھی کسی صورت مفید نہیں۔
گھر میں رہتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ ان سرگرمیوں میں مشغول ہونا نہ صرف ان کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرتا ہے۔
گھر میں اپنا پِلے ڈو خود تیارکرنا نہ صرف پیسوں کی بچت کیلئے مفید ہے بلکہ یہ آپ کے بچوں کی صلاحیتوں کو بھی نکھارسکتا ہے۔
بچوں کی پرورش میں چند اہم باتوں کا خیال رکھیں
ضدی بچوں کو کنٹرول کرنا اب مشکل نہیں
بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل
اس کوگھر میں آٹا، نمک، پانی اور مختلف قسم کے رنگوں سے ملا کرباآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔
ان پلے ڈو کی مدد سے والدین اپنے بچوں کو جانوروں یا چیزوں کی مختلف شکلیں بنانا سکھائیں، اس کی وجہ سے والدین ان میں فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔
اپنے بچوں کو گھر کے صحن یا مقامی پارک میں چہل قدمی کا عادی بنائیں۔ انہیں خوبصورت پتے، پھول، ٹہنیاں اور کنکریاں جمع کرنا سکھائیں۔
اور ان جمع کی گئی چیزوں کی مدد سے گھر پر منفرد آرٹ ورک بنانے کی سرگرمی میں اپنے بچوں کو مشغول رکھیں۔
والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کے ساتھ مل کر مختلف کمبلوں کی مدد سے ایک قلعہ تعمیر کریں، اس کو ایک عجائب گھر کی شکل دیں۔
اس میں کرسیاں اورصوفے کی گدیاں بھی رکھیں، جب یہ قلعہ تیار ہوجائے تو اس میں کہانیوں کی کتابیں، فلیش لائٹس اور چھٹی والے دن ناشتے کا بندوبست کریں۔
روزانہ کی بنیاد پر ایک وقت مقرر کریں، اور اس مقررہ وقت میں اپنے بچوں کو اس قلعہ نما کمرے میں کتاب کا مطالعہ کروائیں۔
اپنے بچوں کو باغ بانی کی سرگرمی میں مشغول رکھیں، سورج مکھی، جڑی بوٹیوں یا چیری ٹماٹر جیسے آسانی سے اگنے والے پودوں کا انتخاب کریں۔
آپ کے بچے نہ صرف پودے لگانے کے عمل سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ وقت کے ساتھ اپنے پودوں کو بڑھتے ہوئے دیکھنے کا اطمینان بھی حاصل کریں گے۔
اپنے بچوں کے ساتھ ویک اینڈ پر میوزک کا اہتمام کریں۔ بچوں کے پسندیدہ گانے منتخب کریں اوراپنے بچوں کے ساتھ مل کرانہیں گائیں۔
اس سرگرمی سے آپ کے بچے نہ صرف لطف اندوز ہوں گے بلکہ انہیں بچپن کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔