Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 10:16pm

نگراں وزیراعظم نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی نگراں حکومت کو ہر ممکنتعاون کی یقین دہانی

جولائی کے بجلی بل قسطوں میں لینے کا عندیہ، ریلیف کا فیصلہ منگل تکملتوی

سعودی عرب پاکستان میں کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سرمایہکاری کرے گا، نگرانوزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

Read Comments