میکسیکو میں چرچ میں اتوار کو ہونے والی عبادت کے دوران عمارت کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جان سے گئے۔
چرچ کی چھت گرنے کا واقعہ شمالی میکسیکو میں تامپیکو کی بندرگاہ کے قریب خلیجی ساحل پر واقع شہر سیوڈ میڈرو میں پیش آیا۔
ملبے تلے دب کر جہاں 9 افراد ہلاک ہوئے وہیں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے میں مزید 30 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کو میکسیکو کی فوج نے بھی معاونت فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں :
اسپین کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک متعدد زخمی
پرینک پر تُلے یوٹیوبر کو گولی مارنے والا عدالت سے بری ہوگیا
سعودی عرب کے اپارٹمنٹس میں آگ بھڑک اٹھی
ریسکیو کے دوران ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتوں اور خصوصی آلات کا استعمال بھی کیا گیا۔
ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات کے حوالے سے میکسیکو حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملبے میں دبے افراد کو باہر نکالنا ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔