مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق عملے نے ڈیوس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رخسانہ کوثر کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں۔
پولیس کی جانب سے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں :
صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 3.28 روپے فی یونٹ مہنگی
مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن، بڑے نام بھی نشانے پر
لیسکو کی جانب سے ملزمہ پر 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔