Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 05:41pm

مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں مولانا ضیاء الرحمان کو قتل کرنے کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے مولانا ضیا الرحمان کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت قرار دے دیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ اور واردات کے مقام سے ملنے والے خول میچ کرگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی اور مولانا ضیا الرحمان کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر، یاسین، حق نواز گوپانگ اور عمیر شامل ہیں۔

مولانا ضیاء الرحمان کو گلستان جوہر میں 12 ستمبر کو قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کے بعد ابتدائی تحقیقات میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی، مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں

ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی محمد عبداللہ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Read Comments