کوئٹہ کے علاقے بروری ہزارہ ٹاؤن میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر اپنے چار بچوں سمیت زہر کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے خاتون کے شوہر عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کے علاقے سردار موسی روڈ اقبال ٹاؤن میں رہائش پذیر عبداللہ کی اہلیہ 35 سالہ فاطمہ بی بی نے پہلے اپنی چار بیٹیوں کو زیر دیا اور بعد میں خود بھی زیر کھا کر خودکشی کر لی۔
خاتون نے اپنی جن بیٹیوں کو زہر دیا ان کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سب کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں ایک بچی میں سانس چل رہی تھی جسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر آکسیجن دیا گیا تاہم وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق بچوں کا والد عبداللہ پہلے رکشہ ڈرائیوری پر چلاتا تھا اور آج کل بےروزگاری کی زندگی بسر کر رہا تھا۔
واقعہ کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ آج میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر جھگڑے سے تنگ آکر گھر سے باہر نکل گیا اور بیوی نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہو کر کولڈرنک میں زیر ڈال کر پہلے بچیوں کو پلایا اور بعد ازاں خود بھی وہی بوتل پی لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خودکشی کا لگ رہا ہے مگر پولیس جدید ٹیکنالوجی سے اور موقع کے شواہد اکھٹے کرکے پڑوس سے معلومات حاصل کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرے گی۔
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
امنگ: 4288665 0317
ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
بات کرو: 5743344 0335
تسکین: 5267936 0332
روح: 3337664 0333
روزن: 22444 0800
اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔