گھروں میں اچانک نمودار ہونے والے مہمان نہ صرف کچن کو دیکھ کر خاتونِ خانہ کے سگھڑاپے کا اندازہ لگاتے ہیں، بلکہ صاف ستھرا باتھ روم بھی ان کے سلیقے پرمہر ثبت کرتا ہے۔۔
عموماً باتھ روم کے گندے ٹائل دیکھنے والوں پر بہت برا اثر ڈالتے ہیں، لیکن بزاروں روپوں میں خریدے گئے مہنگے ترین صفائی کے ٹانک بھی تسلی بخش نتائج دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔
یہ گھریلو ٹوٹکے خواتین کو باتھ روم کے ٹائلوں پر موجود داغوں کو دور کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
پانی، سرکہ اور بیکنگ سوڈا کا یہ جادوئی ٹانک آپ کے باتھ روم کے ٹائلوں کو صاف کرنے کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔
کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کی صحت کے لیے خطرہ ہیں
جار کا ڈھکن کھولنے میں مشکل پریہ طریقہ آزمائیں
چہرے پر موجود جھریاں اس جادوئی نُسخے سے بھگائی جاسکتی ہیں
اس کو بنانے کیلئے ایک اسپرے بوتل میں ان تینوں اجزا کو برابر مقدار میں لیں، اچھی طرح مکس کریں اور اسے ٹائلوں پر اسپرے کریں۔
اسپرے کرکے تقریباً اسے 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اورپھر کپڑے سے اسے صاف کریں۔
باتھ روم ٹائلوں کو صاف کرنے کا ایک اور بہترین طریقہ بلیچنگ پاؤڈر کا استعمال ہے۔ لیکن اسے مناسب طریقے سے استعمال کرنے سے پہلے ہدایات کو پڑھنا یقینی بنائیں۔
اس کیلئے ایک چھوٹی بالٹی میں ہلکے گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ بلیچنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسے اپنی ٹائلوں پر ایک گھنٹے کے لیے لگائیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔
اس کے علاوہ ٹائلوں پر موجود ضدی داغ صاف کرنے کے لیے اس کو متاثرہ جگہ پر لگاکر برش کی مدد سے صاف کریں۔
لیموں اکثر تیزابی خصوصیات رکھنے کی وجہ سے صفائی کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔
کپڑے یا اسپنج سے باتھ روم کے ٹائلوں کو صاف کرنے سے پہلے لیموں کے رس کو پانی کے ساتھ ملا کر ان ٹائل پر اسپرے کریں۔
10 منٹ بعد پھر ان ٹائلوں کو نرم کپڑے سے صاف کریں۔