سوات کی وادی کالام میں مقامی لوگوں کے احتجاج پر میوزیکل کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔
منسوخ ہونے والا میوزیکل کنسرٹ مقامی ہوٹل میں 6،7،8 اکتوبرکو ہونا تھا، جبکہ کنسرٹ میں پشتو زبان کے نامور گلوکاروں نے شرکت کرنا تھی۔
مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کنسرٹ کو پشتون روایات کے خلاف قرار دیا ہے۔
کالام کنسرٹ کے آرگنائزر ذاہد نے آج نیوز کو بتایا کہ اس ایونٹ میں صرف میوزک کنسرٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں مختلف کھیل بھی پیش کیے جائیں گے، جبکہ کنسرٹ مقامی عمائدین کی مشاورت سے منعقد کیا جائے گا۔