Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 02:32pm

ورلڈ کپ: ویرات کوہلی اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی چلے گئے

Welcome

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نیدرلینڈ کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے پہلے ہی اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی روانہ ہو گئے۔

میڈیار پورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے جو کل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم گواہٹی سے روانہ ہوئی لیکن ویرات کوہلی مینجمنٹ کی اجازت سے ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔

ویرات کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے، ویرات جلد ہی ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گے۔

یہ واضح نہیں کہ ویرات ایک دم سے ممبئی کیوں گئے تاہم بھارتی میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے نے گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

Read Comments