ماہرین صحت مند جسم کیلئے صحت مند غذا کے استعمال پرکافی زور دیتے ہیں، کیونکہ یہی انسانی جسم کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
صحت مند غذا میں جہاں پھل، سبزیاں اور گوشت اہم ہیں، وہیں کئی ایسے بیج بھی موجود ہیں جو انسانی صحت کو مزید تقویت بخشتے ہیں۔
کلونجی، السی اور میتھی دانوں کی طرح ’تل‘ بھی اپنے اندر صحت کے غذائی اجزاء سموئے ہوئے ہیں، یہ چھوٹے بیج سیسم انڈیکم پودے(Sesamum indicum plant) سے حاصل کیے جاتے ہیں۔
تل نہ صرف کھانوں کی لذت دیتے ہیں بلکہ انسانی صحت میں بھی اہم کرار ادا کرتے ہیں۔
کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج
کیا ناریل کا تیل واقعی خشکی کے لئے فائدہ مند ہے؟
صحت کے لیے پالک کے 6 بہترین فوائد
انہیں ٹراپیکل علاقوں میں اگایا جاتا ہے، یہ سیاہ اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ پروٹین، غذائی فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ان میں کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور وٹامن ای کی قابل ذکر مقدار موجود ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر چٹکی بھریہ تل کے بیج انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔
صحت مند فیٹس سے بھرپور ان بیجوں میں 39 فیصد مونوسیچوریٹڈ اور 14 فیصد پولی انسیچوریٹڈ چربی(فیٹس) شامل ہوتے ہیں۔ اس میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
یہ خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈز(triglycerides) کو کم کرتے ہوئے اچھے کولیسٹرول میں اضافہ کرتے ہیں۔
تل کے بیجوں میں موجود لیگنان(lignans) اور فائٹوسٹیرول(phytosterols) خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
تل کے بیج غذائی فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو قبض کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ آنتوں کی صحت کیلئے بھی بہترین ہیں، جو قبض سے وابستہ تکلیف اور پیچیدگیوں کو دور کرتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات کو بڑھاسکتے ہیں، لیکن تل کے بیجوں میں موجود میگنیشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
تل کے بیجوں میں لیگنان، وٹامن ای، اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس پلاک(plaque) کی تعمیر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
تل کے بیج کو ہڈیوں کیلئے پاور ہاؤس کہا جاتا ہے، اس میں کیلشیم کی زیادہ مقدارصحت مند ہڈیوں کے لیے ایک اہم جزو ہیں۔
اس میں موجود میگنیشیم اور زنک کولیجن کی پیداوار میں مدد کرتے ہیں، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
ایک تحقیق میں تل کو جلد کی صحت کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے، غذائی اجزاء اور مرکبات سے بھرپوریہ بیج صحت مند اور چمکدار جلد کو برقرار رکھنے میں مؤثر ہیں۔
اس میں موجود فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار چمکدار جلد کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔
تل کے بیجوں میں موجود فائبر کی مقدار خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
فائبر کاربوہائیڈریٹ کے جذب کے عمل کو نہ صرف سست کرتا ہے بلکہ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کوبھی روکتا ہے۔