Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2023 11:27pm

ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آپس میں ٹکرائیں گے

ویٹرنز گلوبل کپ کا فائنل کل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے بعد مقامی ہوٹل میں اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

آسٹریلیا اور امریکا کو سیمی فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف عبدالرزاق ایک بار پھر مرد بحران بنے انھوں نے ایک سو بیس گیندوں پر بائیس چوکوں اور گیارہ چھکوں کہ مدد سے ایک سو پچانوے رنز کی اننگ کھیلی۔

عبدالرزاق اور امجد علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں دو سو ننانوے رنز جوڑے۔ امجد علی نے ایک سو تین رنز بنائے جبکہ تصور عباس نے پچاس رنز اسکور کیے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتالیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسپنر عبد القادر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ 5 وکٹوں سے کامیاب

ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم کو شکست، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دوسری طرف این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو تین وکٹوں سے شکست دی۔

Read Comments