نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، تھانہ فیکٹری ایریا میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے تھانوں کے دورے کے دوران مال خانے، محرر روم، انوسٹی گیشن روم اور دیگر شعبوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
محسن نقوی نے حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا اور سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔