پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔
سابق صدر آصف زرداری لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گئے، انہوں نے تقریبا 2 ہفتے لاہور میں قیام کیا۔
اس دوران آصف زرداری نے اپنے قیام کے دوران مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
لاہور میں قیام کے دوران آصف زرداری پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودہری شجاعت حسین سے بھی ملے اور سیاسی امور پر گفت و شنید کی۔
شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی لاہور میں آکر ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل سردار غلام فرید میرانی، یوسی چیئرمین ہاشم خان اور امیر محمد خان، سابق رکن پنجاب اسمبلی سید فضل شاہ گیلانی کے صاحبزادے سید مہدی حسین گیلانی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔